وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات

251
وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران میری ٹائم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے پاکستان کے میری ٹائم پوٹینشل پر روشنی ڈالی اور اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نیول چیف نے وزیر بحری امور کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر بحری امور نے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور عالمی بحری امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔