وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کا پورٹ قاسم ہائوسنگ سکیم میں سپورٹس کمپلیکس اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

163

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے پورٹ قاسم ہائوسنگ سکیم میں سپورٹس کمپلیکس اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے پورٹ قاسم کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران وفاقی وزیر نے چیئرمین پورٹ قاسم اور ملازمین سے ملاقات کی۔ اس دوران ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر ان کو سراہا اور مزید کام کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے پورٹ قاسم ہائوسنگ سکیم میں سپورٹس کمپلیکس اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔