اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بندرگاہوں و جہاز رانی میر حاصل خان بزنجو نے مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے انتہا پسندی کی ہر طرح سے حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی و انتہا پسندی ایک مائنڈ سیٹ ہے اور اس مائنڈ سیٹ کو شکست دینے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔