اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لیاقت جمنازیم میں پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری …
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لیاقت جمنازیم میں پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی چوہدری، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام ، آغا امجد اللہ اور دیگر آفیشلز شازیہ اعجاز، کلثوم احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے وزیراعظم محمد نواز شریف ملک میںکھیلوں کی ترقی چاہتے ہیںاور ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں ، انہوں نے عالمی اور ایشیاءبیڈمنٹن فیڈریشنز کا پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں تعاون کا شکریہ ادا کیا







