وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر خان کل ایکسپو سنٹر لاہور میں پاکستان فرنیچر کونسل کی چھٹی انٹیریئرز پاکستان میگا نمائش کا افتتاح کریں گے

141

لاہور ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر خان پاکستان فرنیچر کونسل کی چھٹی انٹیریئرز پاکستان میگا نمائش کا افتتاح کریں گے۔ تین روزہ نمائش (کل) جمعہ کو ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس میگا فرنیچر نمائش کا مقصد پاکستان میں بننے والی فرنیچر اور اس سے متعلقہ مصنوعات کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں سفارت کار، سرکاری حکام، نمایاں کاروباری شخصیات، فرنیچر انڈسٹری کے شراکت داروں کے علاوہ چین، اٹلی، برطانیہ، ترکی، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور بنکاک سے مندوبین بھی شرکت کریں گے۔