26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ...

وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کا حالیہ سیلاب سے نارووال، لاہور، قصور اور پنجاب کے دیگر متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے حالیہ سیلاب سے نارووال، لاہور، قصور اور پنجاب کے دیگر متاثرہ علاقوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلابی ریلہ اس وقت شاہدرہ کے مقام تک پہنچ چکا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں ساہیوال اور اس کے گرد و نواح کے نشیبی علاقوں کو بھی متاثر کرے۔ اس صورتحال کے پیش نظر انہوں نے ضلعی انتظامیہ ساہیوال کو ہدایت کی کہ وہ مکمل ہائی الرٹ رہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے بروقت انخلا ءمیں مدد فراہم کی جائے، ہنگامی ریلیف اقدامات یقینی بنائے جائیں اور خطرناک علاقوں میں فوری انتباہی پیغامات جاری کئے جائیں۔ وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ وہ خود ذاتی طور پر ریلیف کیمپس کا دورہ کریں گے جہاں متاثرہ اور منتقل ہونے والے خاندانوں کے لئے کھانے پینے، رہائش اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں