وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا آرڈینیشن کمیٹی برائے پاکستان ورثہ سائٹ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب

59
APP04-08 ISLAMABAD : January 08 - Federal Minister for Education and Professional Training Shafqat chairing a meeting at Heritage Division .APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ادب کے شعبہ اور ثقافتی ورثہ کی ترقی میں ہرممکن معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو قومی تاریخ اور دبی ورثہ ڈویژن میں کو آرڈینیشن کمیٹی برائے پاکستان ورثہ سائٹ پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ یہ فورم جون 2018ءمیں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد ورثہ کی سائٹس پر معاونت اور معلومات پر صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں تبادلہ اور جائزہ لینا ہے۔ اس کا پہلا اجلاس 6 جولائی 2018ءکو منعقد ہوا تھا۔خیبر پختونخوا، سند ھ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے ثقافتی اور آثار قدیمہ کے وزرائ، سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن کے ہمراہ صوبائی سیکرٹریز ڈی جی برائے آثار قدیمہ و میوزیم سیّد جنید اخلاق اور یونیسکو کے ڈائریکٹر بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ملک بھر میں ثقافت/قدرتی/مذہبی سائٹس کے نقشوں کے جائزہ پر تمام شرکاءنے رضا مندی ظاہر کی تاکہ ورثہ کی سائٹس کو محفوظ بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔