وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ غریب اور امیر کے بچے کو ایک جیسی ڈگری ملنی چاہیئے‘ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں‘ ڈھائی کروڑ بچوں کو سکول لانا بڑا چیلنج ہے‘ وزارت تعلیم میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا جائے گا۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ غریب اور امیر کے بچے کو ایک جیسی ڈگری ملنی چاہیئے‘ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں‘ ڈھائی کروڑ بچوں کو سکول لانا بڑا چیلنج ہے‘ وزارت تعلیم میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا جائے گا۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو صحیح ٹریک پر چڑھا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے تعلیم یافتہ بچوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی‘ جلد ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کروں گا اور بیرون ملک سے تعلیم یافتہ بچوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہدایات جاری کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں شفقت محمود نے کہا کہ ملک میں ایک تعلیمی نظام ہونا چاہیے‘ ملک میں یکساں تعلیمی نظام قائم کرنا آسان نہیں‘ دنیا بھر میں ایک تعلیمی نظام ہوتا ہے۔