وفاقی وزیر برائے توانائی ، عمر ایوب خان کی قطری وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی ، عمر ایوب خان نے قطری وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی سے دوحہ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ قطری وزیر اعظم نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے وزیر اعظم عمران خان کی نیک خواہشات قطری وزیر اعظم کو پنہچائیں۔ منگل کو یہاں …

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی ، عمر ایوب خان نے قطری وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی سے دوحہ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ قطری وزیر اعظم نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے وزیر اعظم عمران خان کی نیک خواہشات قطری وزیر اعظم کو پنہچائیں۔ منگل کو یہاں موصول ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیرِ توانائی عمر ایوب خان نے قطر کی قابل ذکر ترقی اور خود کفالت کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے قطری وزیر اعظم کو پاکستان میں موجودہ سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا اور پاکستان سے افرادی قوت کی بڑھتی تعداد کو مزید بڑھانے درخواست کی۔ عمر ایوب نے جدید ٹیکنالوجیز ، خاص طور پر توانائی میں جدت طرازی میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ قطری وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین قریبی معاشی و سماجی تعاون پر خوشی کا اظہار کیا اور اتفاق کیا کہ مستقبل میں اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی کو وزیر اعظم پاکستان کی وساطت سے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔