دوحہ ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے قطری ہم منصب اور قطری وزیر خزانہ سے دوحہ میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ قطری وزیر خزانہ علی شریف العمادی سے ملاقات دوران وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ قطری وزیر مملکت اور وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی …
وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کی قطری ہم منصب اور قطری وزیر خزانہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
دوحہ ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے قطری ہم منصب اور قطری وزیر خزانہ سے دوحہ میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ قطری وزیر خزانہ علی شریف العمادی سے ملاقات دوران وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ قطری وزیر مملکت اور وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ قطری وزیر خزانہ علی شریف العمادی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی برادرانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ قطر پاکستان میں سیاسی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھائے گا۔ قطری وزیر برائے امورِ توانائی سعد شیریدہ الکعبی کے ساتھ ملاقات میں دونوں وزراءنے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے دونوں اسلامی برادر ممالک کے مابین موجودہ پختہ تعلقات کو استوار کرنے اور توانائی کے شعبہ میں مکمل تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔









