وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل سے پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

71

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل سے بدھ کو پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ سینئر وائس چیئرمین فیاض قریشی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر چیئرمین پی جی ٹی ای اے اختر خان ٹیسوری بھی موجود تھے۔ وفد نے ٹیکس سے متعلق ان کے خدشات کو دور کرنے پر چیئرمین کا شکریہ ادا کیا اور جواہرات اور زیورات کے شعبے کو سہولت فراہم کرنے میں موجودہ حکومت کے کردار کو سراہا۔

ملاقات میں جواہرات اور زیورات کی برآمدات بڑھانے کے لئے کچھ پالیسی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت کاروبار میں آسانی اور برآمدات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔