اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ گوادر شپ یارڈ کی تعمیر گوادر بندرگاہ کے لیے لازم و ملزوم ہے، شپ یارڈ کی زمین پر تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد شپ یارڈ کی تعمیر جلد شروع کردی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوگوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے دورہ کے موقع پر اتھارٹی حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گوادر شپ یارڈ کو ملک کی ترقی اور زر مبادلہ میں اضافے کا ذریعہ بنائے گی۔ زبیدہ جلال نے کہا کہ گوادر شپ یارڈ کی تعمیر سے گوادر کی ترقی کے نئے دورکا آغاز ہو گا۔