اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین سے متحدہ عرب امارات کے لئے نامزد سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے و فاقی وزیر محمد اسرار ترین نے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دفاعی صنعت سمیت باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
وفاقی وزیر نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے استعمال کے لیے آلات کی تیاری میں پاکستان کی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی۔متحدہ عرب امارات کے لئے نامزد سفیر نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کا یقین دلایا۔