وفاقی وزیر برائے ریلوے روشن خورشید بھروچہ کو ملک بھر میں ریلوے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی

اسلام آباد ۔08 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے روشن خورشید بھروچہ کو ڈی جی پلاننگ مظہر علیشاہ نے ملک بھر میں ریلوے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ان کو پاکستان ریلوے کے انتظامی ڈھانچہ کے بارے میں بتایا گیا انہوں نے تمام صوبوں کو ریلوے بورڈ میں برابر نمائندگی دیئے جانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ریلوے آپریشنز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ انہیں بتایا …

اسلام آباد ۔08 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے روشن خورشید بھروچہ کو ڈی جی پلاننگ مظہر علیشاہ نے ملک بھر میں ریلوے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ان کو پاکستان ریلوے کے انتظامی ڈھانچہ کے بارے میں بتایا گیا انہوں نے تمام صوبوں کو ریلوے بورڈ میں برابر نمائندگی دیئے جانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ریلوے آپریشنز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ ریلوے نیٹ ورک کو 7791 کلومیٹرز تک وسیع کیا جائے گا۔