وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

45
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو حالیہ سینٹ انتخابات میں رقم کے بے دریغ استعمال اور ہارس ٹریڈنگ جیسے واقعات کا نوٹس لینا چاہئے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی قیادت نے کبھی بھی ای سی پی کے کردار پر تنقید نہیں کی۔

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل سیٹ پیپلزپارٹی کے یوسف رضا نے غیر قانونی طریقے سے سیٹ جیتی ہے،ای سی پی کو اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے انتخابات میں زیادہ شفافیت کے عمل کو یقینی بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور کرپٹ طریقوں کی حوصلہ شکنی کرے گی اور انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات لانے کیلئے تیار ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کیلئے دعوت دی تھی لیکن انہوں نے اس پر نہایت ہی غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا۔