وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

64

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں 70 ءکی دہائی تک پاکستان تیسری دنیا کے اکثر ممالک سے بہت آگے تھا، 1971 میں سانحہ مشرقی پاکستان ہوا جس کے بعد ہمارا تمام ترفوکس دفاع پر ہو گیا۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ غلطی یہ ہوئی کہ امریکہ اور چین کی طرح سول ملٹری انٹرفیس بناتے وقت ملٹری ریسرچ سول شعبہ اور سول ریسرچ ملٹری شعبہ میں ٹرانسفر نہ ہو سکی، اب پوری کوشش ہے کہ ایسا نظام تشکیل دیں کہ سول ملٹری ریسرچ کا انٹرفیس بنے۔ اس ہفتے وزیر اعظم کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کریں گے۔ غیر روایتی برآمدات جن میں بائیوٹیکنالوجی کا سب سے بڑا حصہ ہو گا ہماری معیشت کو بدل کر رکھ دے گا۔ایسے ٹیکس سٹرکچر کی سفارش کی ہے کہ دنیا بھر سے لوگ ٹیکنالوجی خصوصاً بائیو ٹیکنالوجی کیلئے پاکستان کو دیکھیں۔ اگر حکومت نے اپنا فوکس سائنس اورٹیکنالوجی پر رکھا تو ہم 25 سالوں میں ترقی پذیر ملکوں سے نکل کر ترقی یافتہ ملکوں میں آ جائیں گے۔