وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے وزارت کا قلمدان سنبھال لیا

288

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے جمعہ کو وزارت کا قلمدان سنبھال لیا۔ وفاقی وزیر کی وزارت آمد پر سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی حمیرا احمد اور وزارت کے دیگر اعلی افسران نے ان کا استقبال کیا۔ آغا حسن بلوچ کو عہدہ سنبھالنے پر سیکرٹری اور افسران کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

سیکرٹری اور ذیلی اداروں کے سربراہان کی جانب سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آغا حسن بلوچ نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا شعبہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اس لئے وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر کوششیں کریں گے کہ وزارت اپنے تمام اہداف کو کامیابی سے حاصل کرے۔