وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی لاہور چیمبر میں گفتگو

180

لاہور۔16 اپریل(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کا خواب پورا کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کےلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بجٹ 65ملین سے بڑھاکر 250ملین روپے کیا جارہاہے۔