وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین

101

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی قائم کردہ حلال فوڈ اتھارٹی سے گوشت کے علاوہ دیگر صنعتی و زرعی اشیاءکی سرٹیفیکیشن حاصل کی جائے، سوات میں جدید سائنسی لیبارٹری قائم کی جائے گئی جس سے یہاں کی معدنیات، جڑی بوٹیوں، زراعت اور ماربل کی صنعت بہتر اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پی سی ایس آئی آر نے معاشی ترقی میں پی سی ایس آئی آر کے کردار اور اس کے اثرات پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی سی ایس آئی آر کے سائنسدانوں نے ملک کے خام مال کو سائنسی بنیادوں پر تحقیق کرکے قیمتی بنا دیا ہے جس سے مختلف کارخانے اپنی مصنوعات برآمد کرکے ملک کےلئے زرمبادلہ کمارہے ہیں اور ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سوات میں ایک جدید سائنسی لیبارٹری کے قیام کا اعلان بھی کیا۔