وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

89

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے گھوٹکی میں ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں قیمتی جانوں کےضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائےاور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے کو موقع پر پہنچنے اور ریلوے کے حفاظتی نظام میں نقائص کی نشاندہی کیلئے جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔