وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

78

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیا ن تعلقات بہتر ہورہے ہیں، پاکستان کو بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نے کبھی مکمل لاک ڈاﺅن کی حمایت نہیں کی ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو اکھٹا کرنے کی روایت قائم ہونی چاہیے تاکہ تلخیاں کم ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن اگر شروع دن سے وزیراعظم کی تقریر سن لیتی تو ماحول اچھا ہوتا ۔ وزیر اعظم کی مقبولیت پر کسی کو شک نہیں جو مستقل مزاجی سے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی تقریر 100 فیصد درست تھی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے این سی او سی قائم کیا گیا جو یومیہ بنیادوں پر کام کرتا ہے اور وائرس سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے کر تا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کبھی مکمل لاک ڈاﺅن کی حمایت نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پر سازش کا کوئی ایشو نہیں ہے کیونکہ ان کے قد کا کوئی اور لیڈر موجود نہیں اور نہ ہی کسی اور کو اتنی عوامی حمایت حاصل ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر حکومت میں مسائل ہوتے ہیں ارکان کے گلے شکوے ہیں ،ہمیں ورکنگ مسائل کو حل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاست اور گورننس بہتر ہوگی تو جمہوری نظام بہتر کام کرے گا ۔ ا نہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پارلیمانی گروپس قائم کرنے چاہیں تاکہ متفقہ قانون سازی کی جاسکے۔