اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کا اپنے پڑوسیوں کے ساتھ غیر ذمہ درانہ رویہ علاقائی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے، ریڈیو پاکستان کو ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن کے فروغ کے لئے سفارتکاری کر رہا ہے اور بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے کشمیری بھائیوں کی جائز حق خود ارادیت کے لئے ان کا شانہ بشانہ ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کویہ حقیقت یاد رکھنی چاہیئے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔