وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے ہر سال کی طرح اپنے ڈیرہ چنیوٹ پر یوم عاشورہ پر نیاز کا اہتمام کیا

50
Federal Minister Qaiser Ahmed Sheikh
Federal Minister Qaiser Ahmed Sheikh

چنیوٹ۔ 06 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے ہر سال کی طرح اپنے ڈیرہ چنیوٹ پر یوم عاشورہ پر لنگر اور نیاز کا اہتمام کیا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ خود عزاداروں میں لنگر و نیاز تقسیم کرتے رہے۔مرکزی جلوس علم ذوالجناح تعزیہ ان کے ڈیرے کے سامنے سے گزرتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ ہمارا واحد شہر ہے یہاں سے پانچ تعزیے نکالے جاتے ہیں آج سے نہیں کئی سو سال سے نکالے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات اچھے جا رہے ہیں،پاکستان دن بدن ترقی کر رہا ہےغیر ملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔اس موقع پر ان کے ڈیرے پر دودھ اور میٹھے پانی کی سبیل بھی لگائی گی تھی۔