22.2 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد...

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ کا اپنی 18 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے اپنی 18 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا۔پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی 18 ماہ کی بطور وزیر تنخواہ متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی مرضی ہے کہ وہ کس طرح سے متاثرین کو ریلیف فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے لئے اگر مزید مالی امداد ضرورت ہوئی تو وہ بھی دیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لئے قائم فنڈ میں دینے سے ایوان کو آگاہ کیا۔اسی طرح سینئر پارلیمنٹیرینز سید نوید قمر اور دیگر کی طرف سے سیلاب متاثرین کو اپنی تنخواہ دینے کا اعلان کیاگیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں