ریاض ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل پیر سیّد صدر الدین شاہ راشدی جو ان دنوں وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سعودی عرب کے دورہ پر ہیں، نے پاکستانی محنت کشوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی مشکلات کا خاتمہ جلد ہو گا۔ گذشتہ روز پاکستانی محنت کشوں سے ریاض میں واقعہ کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر …
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل پیر سیّد صدر الدین شاہ راشدی کا پاکستانی محنت کشوں سے ریاض میں واقعہ کیمپ میں خطاب

مزید خبریں
ریاض ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل پیر سیّد صدر الدین شاہ راشدی جو ان دنوں وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سعودی عرب کے دورہ پر ہیں، نے پاکستانی محنت کشوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی مشکلات کا خاتمہ جلد ہو گا۔ گذشتہ روز پاکستانی محنت کشوں سے ریاض میں واقعہ کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستانی تارکین وطن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو پاکستان کیلئے قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی محنت کشوں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے واضح طور پر ہدایات دی ہیں کہ سعودی عرب میں مختلف کیمپوں میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کی مشکلات کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے محنت کشوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستانیوں کی دل کی دھڑکن ہیں۔ انہوں نے محنت کشوں کو یقین دلایا کہ انہیں خوراک کی فراہمی، طبی سہولیات، اقاموں کی تجدید، ورک پرمٹس کی تبدیلی سمیت تمام درپیش مشکلات کو حل کیا جائے گا۔








