اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسروِ بختیار نے کہا ہے کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کے نتیجے میں اس سال یوریا کی ریکارڈ ملکی پیداوار ہوئی، بروقت اقدامات سے یوریا کی قیمت 1800 روپے فی بوری پر آ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے زیرِ صدارت فرٹیلائرز ریوو کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں یوریا کی ماہانہ پیداوار اور ترسیل پر بریفنگ دی گئی۔فرٹیلائرز انڈسٹری کا دسمبر میں اپنے مینوفکچرنگ پلانٹس پوری استعداد سے چلانے کی یقین دہانی کرائی۔ دسمبر کے لئے یوریا طلب بھی ملکی پیداوار سے پوری ہو جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی کسان دوست پالیسیوں کے نتیجہ میں اس سال یوریا کی ریکارڈ ملکی پیداوار ہوئی، بروقت اقدامات سے یوریا کی قیمت 1800 روپے فی بوری پر آ گئی ہے۔ خسرو بختیار نے کہا کہ یوریا فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، بروقت یوریا فراہمی سے نہ صرف کسان خوشحال ہو گا بلکہ ملکی زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔