اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت سمیڈا کے 22ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بورڈ نے سمیڈا کی جدید خطوط پر تنظیم نو کی منظوری دے دی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سمیڈا کا پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ہے
،چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے لئے اہم ہے،ایس ایم ایز مارکیٹ میں جدت اور مسابقت کو فروغ دیتے ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایس ایم ایز روزگار کا اہم ذریعہ فراہم کرتے ہیں، سمال میڈیم انٹرپرائزز کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لئے پالیسیوں پر فوری عملدرآمد ضروری ہے۔