29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے چیئرمین پاکستان...

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے چیئرمین پاکستان برطانیہ بزنس کونسل جان ٹکناٹ کی ملاقات، صنعتی اور زرعی تعاون پر ملکر کام کرنے پر اتفاق

- Advertisement -

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے چیئرمین پاکستان برطانیہ بزنس کونسل جان ٹکناٹ نے ملاقات کی۔

جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں پاک برطانیہ بزنس کونسل اور پاکستان کے درمیان صنعتی اور زرعی تعاون پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جان ٹکناٹ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے، زرعی اور صنعتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کو تجارتی حجم کو بڑھانا چاہیے، الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ سیکٹر میں برٹش کمپنیز سرمایہ کاری کر سکتی ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528235

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں