27.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر...

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت وفاقی زرعی کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت وفاقی زرعی کمیٹی (ایف سی سی ) کا اجلاس جمعرات کو ہوا جس میں رواں سیزن ربیع 25-2024 کی فصلوں کا جائزہ اور آئندہ سیزن خریف کی فصلوں اور پیداوار کے اہداف مقرر کیے گئے۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ملک رشید احمد سمیت وزارت کے سینئر افسران، سٹیٹ بینک آف پاکستان، زیڈ ٹی بی ایل، نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سینٹر (این ایف ڈی سی)، محکمہ موسمیات، پاکستان آئل سیڈ ڈیپارٹمنٹ، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایس ڈی آر اے)، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی اور اور چیئرمین پی اے آر سی نے شرکت کی۔ ربیع کی فصلوں (2024-25) کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی کو بتا یا گیا کہ گندم کی پیداوار (2024-25 )کا تخمینہ 9.1 ملین ہیکٹر رقبے سے 28.42 ملین ٹن ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد سے زیادہ ہے، سال 2024-25 کے لیے پیاز کی پیداوار کا تخمینہ 0.17 ملین ہیکٹر کے رقبے سے 2.7 ملین ٹن لگایا گیا ہے

جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.7 فیصد زیادہ ہے جبکہ رواں سیزن کے دوران ٹماٹر کی پیداوار کا تخمینہ 654 ملین ٹن لگایا گیا ہے۔ گزشتہ سال 2024-25 کے لیے آلو کی پیداوار کا تخمینہ 0.37 ملین ہیکٹر کے رقبے سے 9.3 ملین ٹن لگایا گیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں پیدا وار میں 11.7 فیصد اضافہ ہوا۔ ایف سی اے نے خریف کی فصلوں 2025-26 کے پیداواری اہداف پر تفصیلی غور و خوض کیا اور فیصلہ کیاکہ 3 ملین ہیکٹر سے زیادہ اراضی پر چاول کی پیداوار کا ہدف 9.17 ملین ٹن مقرر کیا جائے۔ کمیٹی نے گنے کا پیداواری ہدف (2025-26) بھی 80.3 ملین ٹن مقرر کیا جبکہ کپاس کا پیداواری ہدف (2025-26) بھی 10.18 ملین گانٹھیں مقرر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اجلاس میں دیگر فصلوں مونگ، ماش اور مرچوں کا پیداواری ہدف مقرر کیا گیا ۔ خریف کی فصلوں (2025) کے لیے زرعی مداخل کی دستیابی پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کے تمام زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوری سے اپریل 2025 کے دوران اوسط سے 39 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے، اس کے علاوہ، جنوبی نصف (سندھ) میں انتہائی خشک حالات کے ساتھ اپریل میں اوسط سے 60 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور بلوچستان میں مجموعی طور پر ملک کے بیشتر حصوں میں جنوری سے اپریل کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔

مئی 2025 سے جولائی 2025 کے دوران مئی کے علاوہ ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ درجہ حرارت جولائی کے علاوہ اگلے تین ماہ کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ چاول اور مکئی کے بیج کی دستیابی ضرورت کے مطابق دستیاب رہے گی۔ چیف، نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سیل (این ایف ڈی سی) نے بتایا کہ یوریا کی فراہمی طلب کے مطابق رہے گی ۔ کمیٹی نے ملک میں غذائی تحفظ کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587342

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں