وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت اجلاس

57

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ضابطہ فوجداری ترمیمی ایکٹ 2020 اور لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سیکشن سرٹیفکیٹ 2020 پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججو ں اور بار کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ان اہم قانونی اصلاحات پر عملدرآمد پر پیش رفت کیلئے اہم متعلقہ فریقوں سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون و انصاف راجہ نعیم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ رخشندہ شاہین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ طاہر محمود اور ممتاز وکلاءشاہد نصیر گوندل اور شعیب شاہین نے شرکت کی۔