وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی کا صوبائی وز راءصحت و بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب

116
APP03-15 ISLAMABAD: September 15 – Federal Minister for National Health Services, Regulations and Coordination, Aamir Mehmood Kiyani chaired an Interprovincial Meeting of Health and Population Ministers. APP

اسلام آباد ۔15 ستمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اسی لئے صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ہم اکٹھے مل کر کام کرتے ہوئے تمام افراد کو صحت کی اچھی اور معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔