
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے چاول کی برآمد وپیداوار میں اضافے کے موضوع پر ویبنار میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے چاول کا معیار عالمی سطح پر قابل قبول ہے، گزشتہ سال چاول کی 7.2 ملین پیداوار حاصلِ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی ارب امریکی ڈالر مالیت کی چاول کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں چاول کا حصہ 0.6 فیصد ہے، ہماری موجودہ پیداوار میں 2.5 ٹن ہیکٹر کا گیپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاول کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے فائٹو سینیٹری سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔