وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا عمران خان کے سائفر کے حوالہ سے بیان پر ردعمل

372
تین رکنی بینچ کے فیصلے پر احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے، وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یو ٹرن خان نے اپنی دوہری سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا ہے،

یہ بیانیے کی دوڑ میں ملک کے مفاد کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں، اب سائفر کے معاملے سے دستبردار ہونے کی کوشش نہ کریں۔ عمران خان کے سائفر کے حوالے سے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مفروضی بیرونی سازش کا ڈھونگ رچا کر پاکستان کو سفارتی نقصان پہنچا کر اب کہتے ہیں سائفر کا معاملہ پیچھے رہ گیا ہے اب الزام نہیں لگائوں گا، ان کے جھوٹے بیانیے سے ملک کو جو سفارتی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک میں صاف ظاہر ہو چکا ہے کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ بنایا اور اس پر "کھیلنے” کی بھی منصوبہ بندی کی، اب کہہ رہے ہیں یہ ماضی کا معاملہ ہے، جلسوں میں اسی بیانیہ پر انہوں نے ملکی اداروں کے خلاف الزام لگائے اور نفرت پھیلائی۔

شیری رحمان نے کہا کہ یہ بیانیے کی دوڑ میں ملک کے مفاد کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں، اب سائفر کے معاملے سے دستبردار ہونے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 35 پنچر کا معاملہ نہیں جو بعد میں کہیں گے سیاسی بیان تھا، یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا جس کا عمران خان کو حساب دینا ہوگا، اس پر اب یو ٹرن قابل قبول نہیں۔