وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا معروف ہدایت کار، صدا کار اور مصنف ضیاء محی الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت

190
سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے معروف ہدایت کار، صدا کار اور مصنف ضیاء محی الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ضیاء محی الدین کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وسیع ثقافتی رجحانات پر ان کی مہارت بے مثال تھی ۔ وفاقی وزیر نے مرحوم کی صلاحیتوں اور ان کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔