وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی کانفرنس میں شرکت کیلئے قاہرہ پہنچ گئے

196

قاہرہ ۔10فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اوقاف محمد ظہور کے ہمراہ 12 اور 13 فروری 2022 کو مصر میں ہونے والی سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی کانفرنس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر 14 فروری 2022 کو قاہرہ میں منعقد ہونے والی اسلامی دنیا میں وزیر اوقاف اور اسلامی امور کی کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل کے 13ویں سمپوزیم میں بھی شرکت کریں گے۔ قاہرہ پہنچنے پر سفیر ساجد بلال اور وزارت وقف مصر کے اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔