وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا تقریب سے خطاب

لاہور ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مذہب کے لیے محفوظ ملک ہے ،تمام اقلیتیں قابل احترام ہیں ،اب مذہب اور عقیدہ کی بنیاد پر تعصب نہیں ہو گا،بابا گورو نانک نے انسانیت کی خدمت کی تعلیمات دیں اور امن و بھائی چارے ،پیار اور محبت کا درس دیا ، انکی تعلیمات قابل فخر ہیں، …

لاہور ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مذہب کے لیے محفوظ ملک ہے ،تمام اقلیتیں قابل احترام ہیں ،اب مذہب اور عقیدہ کی بنیاد پر تعصب نہیں ہو گا،بابا گورو نانک نے انسانیت کی خدمت کی تعلیمات دیں اور امن و بھائی چارے ،پیار اور محبت کا درس دیا ، انکی تعلیمات قابل فخر ہیں، وفاقی حکومت کو بابا گورو نانک جی کے 550 ویںجنم دن کے موقع پر خصوصی سکہ یا ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی سفارشات ارسال کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میںمنعقدہ سکھ مذہب کے روائیتی تہوار "سماگم” کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔