وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا تقریب سے خطاب

134
ریاست مدینہ جدید اسلامی فلاحی مملکت کا تصور اور اسلامی تاریخ کی اساس اور بنیاد ہے، وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری

لاہور ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں اقلیتوں کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں، پاک بھارت کرتار پور راہداری کے قیام سے پوری دنیا میں پاکستان کے اقلیت نواز ملک ہونے کا پیغام گیا ہے، بھارت کی طرف سے وزراءامن کے سفیر بن کر تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئے جس پر ہم بھارتی حکومت کے شکرگزار ہیں۔