وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کا سائنس اور عقیدہ کا اشتراک کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ بحیثیت دین اسلام کا سائنس کے ساتھ کوئی تضاد نہیں ہے،سائنس علم الیقین ہے حق الیقین نہیں ہے،علم اور عالم کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سائنس اور عقیدہ کا اشتراک کے موضوع پر دو روزہ 10ویں انٹرنیشنل …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ بحیثیت دین اسلام کا سائنس کے ساتھ کوئی تضاد نہیں ہے،سائنس علم الیقین ہے حق الیقین نہیں ہے،علم اور عالم کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سائنس اور عقیدہ کا اشتراک کے موضوع پر دو روزہ 10ویں انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا انعقاد میڈکس انٹرنیشنل نے سلور جوبلی تقریبات کے حوالے سے کیا۔ اس موقع پر مخلتف ممالک کے ماہرین طب، سائنسدانوں اور دیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عقیدہ دین اسلام کا سائنس کے ساتھ تضاد نہیں ہے، اس حوالہ سے اتفاق کتنا ہے اس پر بحث ہوسکتی ہے، بحیثیت دین اسلام کا سائنس کے ساتھ کوئی تضاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس سے لے کر میڈیکل تک قرآن اور اسلام کی حقانیت کی دلیل ملتی ہے اور اس کو بطور حوالہ پیش کرنے میں کسی کو کوئی ہر ج نہیں ہے۔ دین کو اسلام پر پرکھنا مشکل بات ہے، عقل نور ہے منزل نہیں، جہاں تک ممکن ہو راستہ حاصل کرو، سائنس علم الیقین ہے حق الیقین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور اس کا کوئی بھی شعبہ انسان کو اللہ کے قریب تر کردیتا ہے، علم والے اللہ سے زیادہ ڈرتے ہیں ان کے پاس شواہد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی ایک ہزار سے زائد آیات سائنس و کائنات کی تسخیر کی بات کرتے ہیں، ہم ہر چیز کو مذہب کا جامہ پہناتے ہیں یہ صحیح نہیں۔ قرآن علم، مشاہدہ اور تسخیر کی بات کرتا ہے۔ علم اور عالم کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے جو مسلم امہ میں مفقود ہے۔

مزید خبریں