17.7 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کا...

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کا حافظ حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور معروف سیاستدان حافظ حسین احمد کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حافظ حسین احمد ایک زیرک سیاستدان، جمہوریت پسند رہنما اور نظریاتی شخصیت تھےجنہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کی اور ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔احسن اقبال نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے، درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574523

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں