وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی آئی ایم ایف کے وفد سے گفتگو

69
APP20-14 ISLAMABAD: November 14 - Federal Minister for Planning, Development & Reform Makhdoom Khusro Bukhtiar talking to visiting IMF Mission led by Harald Finger. APP

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی شعبے کی بہتری اور روزگار پیدا کرنے پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دیتے ہوئے معاشرے کے محروم طبقات کو سہولیات فراہم کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو آئی ایم ایف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، وفد کی سربراہی ہیرلڈ فنگر کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے مشن کو بتایا کہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کٹوتی کی گئی۔انہوںنے کہاکہ ایسے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر غورکیا جارہاہے جس سے برآمدات میں اضافہ اور درآمدات بل میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے بتایا کہ مالیات کاری کے نئے طریقے تلاش کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ درآمد کئے گئے ایندھن پر چلنے والے منصوبوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔