اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے پاکستان مخالف نعروں کی پوری قوم مذمت کرتی ہے، مہاجر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے پاکستان آئے، پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں نے مہاجروں کی قربانیوں کی توہین کی ہے، عمران فاروق کے قتل کی طرح الطاف حسین کے پاکستان مخالف …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال کا کانفرنس سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے پاکستان مخالف نعروں کی پوری قوم مذمت کرتی ہے، مہاجر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے پاکستان آئے، پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں نے مہاجروں کی قربانیوں کی توہین کی ہے، عمران فاروق کے قتل کی طرح الطاف حسین کے پاکستان مخالف نعروں پر بھی قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، اپنے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا سارک ممالک کا بنیادی چیلنج ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کینسر کے علاج کیلئے جدید ترین ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں مقامی ہوٹل میں صحت کی خدمات میں علاقائی تعاون کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس اور بعد ازاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس کا اہتمام پائیدار ترقی سے متعلق غیر سرکاری تنظیم ایس ڈی پی آئی نے کیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو نعرے الطاف حسین نے لگائے ہیں ان کا کوئی جواز نہیں بنتا، پوری قوم اس اس کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان نے بھی اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی شخصیت سے تعلق نہیں رکھ سکتا جو پاکستان مخالف ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا الطاف حسین سے اظہار لاتعلقی کا اعلان خوش آئند ہے۔








