وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

138

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے کراچی سے پشاور مین لائن (ایم ایل ون) اپ گریڈیشن پر اتفاق کرلیا ہے، یہ منصوبہ آئندہ پانچ سالوں میں 8 ٓٓارب ڈالرز کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رواں ہفتے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی ہم منصبوں اور دیگر سینئر حکام سے ملاقاتوں کے دوران سی پیک کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار اور آئندہ جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کے ایجنڈے پرمذاکرات ہوئے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ چینی حکام نے سی پیک کے ابتدائی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تسلی بخش قرار دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران پاکستان ریلوے کی بحالی و اپ گریڈیشن پر اتفاق کیا گیا، اس مقصد کیلئے چین 5.5 ارب ڈالر جب کہ 2.5ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے کی جائے گی ۔