وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا اجلاس

92
APP73-14 ISLAMABAD: September 14 - Minister for Planning, Development & Reform Makhdum Khusro Bakhtyar chairing the inaugural meeting of the Cabinet Committee on China Pakistan Economic Corridor (CPEC). APP

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا اجلاس
سی پیک کے تحت گوادر کو ترقی دینے، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اورپاکستان ریلویز مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کو ترجیح دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان و متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پرچیئرمین کابینہ کمیٹی برائے سی پیک، وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کمیٹی کو گزشتہ ہفتے چینی حکام بالخصوص اپنے ہم منصب چیئرمین این ڈی آر سی چائنہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن نے سی پیک منصوبوں اور 8 ویں جائنٹ کوآپریشن کمیٹی کیلئے جاری تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمیٹی نے سی پیک کے تحت گوادر کو ترقی دینے، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اورپاکستان ریلویز مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا، سماجی شعبے کو ترقی دینے اورسی پیک میں تیسری فریق کی شرکت پر توجہ دی جائے گی۔ کمیٹی نے سی پیک کے تمام جائنٹ ورکنگ گروپس کے کنوینئرز کو ہدایت دی کہ آئندہ اجلاسوں کے حوالے سے تفصیلی ایجنڈا 30ستمبر تک منظوری کیلئے پیش کریں۔ واضح رہے کہ سی پیک کے جائنٹ ورکنگ گروپس کےاجلاس اسی سال ماہ اکتوبر میں بلائے جارہے ہیں جبکہ 8 ویں جائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔