وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کا ٹویٹ

79
اسد عمر نے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا
اسد عمر نے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 200 ارب روپے کی لاگت کے ”این 25 کراچی تا کوئٹہ روڈ“ اور تقریباً 100 ارب روپے کی لاگت کے ”میانوالی تا مظفرگڑھ روڈ“ منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے دونوں منصوبوں کے ڈیزائن اور فزیبلٹی سٹڈی کو 31 مارچ 2021ءتک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک دوسرے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد پتن ہائیڈرو پاور منصوبے کی دستخطی تقریب میں شرکت کی۔ 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ہونے والا یہ منصوبہ 700 میگا واٹ بجلی پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چند دن پہلے 2.4 ارب ڈالر سے 1100 میگاواٹ کے کوہالہ ہائیڈرو پاور منصوبے کی دستخطی تقریب منعقد ہوئی تھی۔