وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی ونیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسدعمر کی میڈیا بریفنگ

63

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی ونیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏رمضان کے آخری عشرے میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا،‏دسمبر 2021 تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے
‏70 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی جاچکی ہے، ‏سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ‏اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بھارت جیسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ‏کورونا ویکسی نیشن مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ‏20 لاکھ اساتذہ کو 10جون تک ویکسین لگائی جائے گی،‏جون میں ایک کروڑ سے زائد ویکسین آئے گی، اسد عمر نے کہا کہ ‏جون اور جولائی میں 2 کروڑ ویکسین پاکستان میں میسر ہوگی،‏کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 10سے 4 فیصد پر آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‏صدر مملکت رواں ہفتےعلمائے کرام سے ملاقات کریں گے،علمائے کرام کے ذریعے لوگوں کو ویکسین لگوانے کا کہا جائے گا۔