وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے اٹلی کے سفیر سٹیفینو یونیٹکرو کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے اٹلی کے سفیر سٹیفینو یونیٹکرو کی ملاقات پاکستان میں زیتون کی کاشت کے منصوبے کیلئے اٹلی کی 20 ملین یورو کی ٹیکنیکل معاونت انتہائی اہم ہے‘ وفاقی وزیر احسن اقبال اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت کے منصوبے کیلئے …

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے اٹلی کے سفیر سٹیفینو یونیٹکرو کی ملاقات
پاکستان میں زیتون کی کاشت کے منصوبے کیلئے اٹلی کی 20 ملین یورو کی ٹیکنیکل معاونت انتہائی اہم ہے‘ وفاقی وزیر احسن اقبال
اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت کے منصوبے کیلئے اٹلی کی 20 ملین یورو کی ٹیکنیکل معاونت انتہائی اہم ہے‘ زیتون بڑے پیمانے پر کھانے کے تیل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اس منصوبے کا مقصد ملک کی زیادہ تر آبادی کو صحت مند زیتون کے تیل کی فراہمی یقینی بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اٹلی کے سفیر سٹیفینو یونیٹکرو سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان میں زیتون کی کاشت کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے زور دے کر کہا کہ اٹلی کو زیتون کی مصنوعات کی قدر میں اضافے پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ پاکستان بالخصوص پوٹھوہار ، فاٹا اور بلوچستان میں زیتون کی کاشت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Leave a Reply