اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا 58واں جائزہ اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کی زیر صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا 58واں جائزہ اجلاس ،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا 58واں جائزہ اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ثابت ہو گا۔ اجلاس میں چین کے سفیر یاو جنگ ، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت چینی حکومت کی مشاورت سے سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں کامیاب ہو گئی ہے جس میں اب دوسرے شعبہ جات بشمول ، سماجی و معاشی ترقی ، غربت کا خاتمہ ، زراعت اور صنعتی تعاون پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سی پیک فریم ورک کے تحت مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پر عزم ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے چینی سفیر یاو جنگ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ صیح سمت کی جانب گامزن ہے ، اور یہ منصوبہ دوسرے منصوبوں سے مختلف ہے کیونکہ یہ دو دوست ممالک کے مابین دیرینہ دوستی کا مظہر ہے جس سے پاکستان میں خوشحالی اور ترقی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری رہے گا ، تاکہ تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جا سکیں۔ اجلاس کے دوران سی پیک فریم ورک کے تحت مختلف منصوبوں پر تفصیلی غورو خوص کیا گیا۔








