وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی‘ ترقی و خصوصی اقدامات اسدعمر کا ٹویٹ

90
Asad Umar

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی‘ ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی ہے اور وفاق اور اس کے اداروں کی جانب سے بارش کی تباہ کاری سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے سندھ حکومت کو جو بھی مدد چاہیے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے جو بھی مدد مانگی جائے گی وہ ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔