وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقپروفیسر ی احسن اقبال کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس

135
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقپروفیسر ی احسن اقبال کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرصدارت جمعرات کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حالیہ رجحانات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزارتِ منصوبہ بندی کے سینئر افسران جن میں سیکرٹری، چیف اکنامسٹ، چیف اور ڈپٹی چیف (میکرو اکنامک پلاننگ اینڈ فورکاسٹنگ) شامل تھے، شریک ہوئے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس )کے چیف سٹیٹسٹیشن، ممبر (ایس ایس) اور ڈائریکٹر (قیمتیں)بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اس کے علاوہ وزارتِ خزانہ، وزارتِ صنعت و پیداوار، وزارتِ تجارت، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری انتظامیہ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ وزارتِ پٹرولیم، ایف بی آر، سٹیٹ بینک، صوبائی حکومتوں، مقابلہ جاتی کمیشن، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور پاسکو کے افسران نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ چیف سٹیٹسٹیشن نے قیمتوں کے بارے میں تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ 2025 میں کنزیومر پرائس انڈیکس 0.7 (سی پی آئی)فیصد تک کم ہو گیا ہےجو کہ مارچ 2024 میں 20.7 فیصد تھا۔

دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح صفر جبکہ شہری علاقوں میں یہ معمولی طور پر 1.2 فیصد بڑھی جس کی وجہ خوراک کی قیمتوں میں کمی ہے تاہم کور انفلیشن شہری علاقوں میں 8.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 10.2 فیصد رہی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے سالانہ قیمتوں کے پیٹرن کو مرتب کرنے اور رمضان، عیدین اور دیگر تہواروں کے دوران طلب و رسد کو متوازن رکھنے کے لئے مؤثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے آئندہ اجلاس میں عیدالاضحیٰ کی تیاریوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔پی بی ایس کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے مرغی، آلو اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ کیلے کی قیمت پہلے ہی بڑھ چکی تھی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے پولٹری کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کے رائج ماڈل کے مطابق فریز شدہ مرغی کے استعمال کو فروغ دینے کی ہدایت کی اور MoNFS&R کو پولٹری کے لیے قیمتوں کے کنٹرول کا نظام تیار کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کے لئے ٹماٹر پیسٹ کی مقامی پیداوار کو فروغ دینے کی بھی تجویز دی۔ ساتھ ہی اسلام آباد میں شہری و دیہی علاقوں کی قیمتوں میں فرق کا تجزیہ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے زرعی اجناس کے لئے قومی سطح پر ادارہ جاتی ڈھانچوں کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خوردنی تیل اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے لئے بورڈ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مقامی پیداوار، درآمدات اور رسدی نظام کے تعین کے لئے زمین کے مؤثر استعمال کی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت بھی دی۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق بڑے شہروں میں تھوک و پرچون قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد فرق پایا گیاجبکہ کراچی اور کوئٹہ میں یہ فرق 100 فیصد سے بھی تجاوز کر گیا۔ آئی سی ٹی انتظامیہ نے پی بی ایس سے منافع خوری میں ملوث دکانداروں کی فہرست طلب کی تاکہ کارروائی کی جا سکے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مہنگائی میں تاریخی کمی کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا تاہم قیمتوں کے استحکام کے لئے مسلسل اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پی بی ایس کو ہدایت کی کہ آئندہ تجزیوں میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافے کے اسباب کو شامل کیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی بی ایس صوبوں اور اضلاع کی انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی ڈیٹا شیئر کرے گا اور رمضان و عید کے لئے تین ماہ کی طلب و رسد کی پیش گوئی بھی پیش کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ عیدالاضحیٰ کے تناظر میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تاریخی جائزہ بھی پیش کیا جائے گا۔صوبائی حکومتیں اور آئی سی ٹی انتظامیہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف نگرانی کے نظام کو مؤثر بنائیں گی۔ oNFS&R Mآئندہ این پی ایم سی اجلاس میں چکن کے لئے کولڈ چین، سبزیوں کی پروسیسنگ، زمین کے مؤثر استعمال اور فصلوں کی تبدیلی کے لئے مفصل منصوبہ پیش کرے گا،

ساتھ ہی خوردنی تیل کی مقامی پیداوار بڑھانے کے لئے بھی حکمت عملی دی جائے گی،وفاقی کابینہ کی ہدایت کے مطابق تمام صوبائی حکومتیں قیمتوں کی نگرانی کے نظام کو بہتر بنائیں گی ۔وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ سینئر افسران پی بی ایس کے زیرِ اہتمام 16 سے 28 اپریل تک صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاسوں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں ۔