اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے بدھ کو وزارت منصوبہ بندی کے تمام افسران نے ملاقات کی اور آئندہ کے لائحہ عمل ، معیشت کے مختلف شعبوں اور ان سے منسلک ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ جلد چیمپئنز آف ریفارمز کا پروگرام شروع کریں گے۔ اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی عبدالعزیز عقیلی، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان، ممبران اور وزارت کے تمام افسران شریک تھے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے افسران کو ہدایت دی کہ پاکستان کو درپیش مسائل کو جانچا جائے اور اس کےمطابق نالج تھنک ٹینک بنایا جائے جو پوری حکومت کی راہنمائی کا فریضہ سرانجام دے۔سٹیک ہولڈرز کےساتھ کانفرنس منعقد کرائی جائیں اور دیکھیں کہ کس طرح ہم کم سےکم وقت میں مسائل سےنکل سکتے ہیں ۔